Live Updates

یمن کے معاملے پر پارلیمنٹ کی متفقہ قرار داد سے پارلیمان میں واپسی کا فیصلہ درست ثابت ہوا: عمران خان

muhammad ali محمد علی ہفتہ 11 اپریل 2015 22:01

یمن کے معاملے پر پارلیمنٹ کی متفقہ قرار داد سے پارلیمان میں واپسی کا ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 اپریل 2015 ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ یمن کے معاملے پر پارلیمنٹ کی متفقہ قرار داد سے ثابت ہوتا ہے کہ تحریک انصاف کا پارلیمان میں واپسی کا فیصلہ درست تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہمیشہ پاکستان کو پرائی جنگ سے دور رہنے کا مشورہ دیا تھا، اگر امریکی جنگ کا حصہ نہ بنا جاتا تو 50 ہزار پاکستانی شہید نہ ہوتے۔ عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ حکمران عوام کے نام پر کوئی خفیہ معاہدہ نہ کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ او آئی سی اور اسلامی ممالک کو مشترکہ طور پر یمن کی جنگ رکوانے میں کردار ادا کرنا چاہیئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :