Live Updates

ارکان پارلیمنٹ کے ٹیکس گوشوارے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر (ن) لیگ اور تحریک انصاف کے حامیوں کے درمیان نوک جھونک، دلچسپ تبصرے اور فقرے بازی

ہفتہ 11 اپریل 2015 22:22

ارکان پارلیمنٹ کے ٹیکس گوشوارے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان ارکان پارلیمنٹ کے ٹیکس گوشوارے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی ایک دوسرے کے بارے میں دلچسپ تبصرے اور فقرے بازی شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کے حامیوں نے سوشل میڈیا پر یہ ظاہر کیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے 26 ‘ شہباز شریف نے 51 جبکہ حمزہ شہباز نے 48 لاکھ ٹیکس ادا کیاہے جبکہ عمران خان نے محض 2 لاکھ ٹیکس ادا کیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے حامیوں نے اپنے کمنٹس میں لکھا ہے کہ شریف خاندان نے سب سے زیادہ ٹیکس ادا کیا ہے جبکہ عمران خان نے ٹیکس بچانے کی کوشش کی ہے ۔ تحریک انصاف کے سپورٹرز کا موقف ہے کہ عمران خان نے گزشتہ سال کی نسبت اس سال زیادہ ٹیکس ادا کیا ہے جبکہ وزیر اعظم نے گزشتہ مالی سال میں ادا کئے گئے ٹیکس کی نسبت اس سال کم ٹیکس ادا کیا ہے وہ بتائیں کہ ان کو کس کاروبار میں نقصان ہوا ہے۔ …(رانا)

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات