ترک صدر طیب اردگان اور وزیر اعظم نواز شریف کے مابین ٹیلی فونک رابطہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 11 اپریل 2015 22:26

ترک صدر طیب اردگان اور وزیر اعظم نواز شریف کے مابین ٹیلی فونک رابطہ
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 اپریل 2015 ء) ترک صدر طیب اردگان اور وزیر اعظم نواز شریف کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں سربراہان کے مابین رابطے کے دوران 45 منٹ تک بات چیت جاری رہی۔

(جاری ہے)

دونوں سربراہان کے مابین مشرق وسطی کی حالیہ صورتحال سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ دونوں سربراہان نے یمن کی موجود صورتحال کے حل کیلئے مل کر کوشش کرنے اور مسئلے کا حل پرامن طریقے سے نکالنے پر اتفاق کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :