جماعت اسلامی کی جلسہ کی تیاریاں مکمل ، عائشہ منزل پر جلسہ کی اجازت نہ مل سکی

ہفتہ 11 اپریل 2015 22:40

جماعت اسلامی کی جلسہ کی تیاریاں مکمل ، عائشہ منزل پر جلسہ کی اجازت نہ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء) جماعت اسلامی کو عائشہ منزل پر جلسہ کے انعقاد کی اجازت نہ مل سکی تاہم اس کے باوجودجماعت کی جانب سے جلسہ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر وسطی سید افضل زیدی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے 12اپریل کو عائشہ منزل شاہراہ پاکستان پر اور تحریک انصاف نے 19اپریل کو جناح گراؤنڈ عزیز آباد پر جلسہ کی اجانت کیلئے درخواست جمع کرائی تھی جو پولیس انکوائری کیلئے متعلقہ تھانوں کو ارسال کی گئی تاہم پولیس کی جانب سے ڈی سی آفس میں رپورٹ جمع نہیں کرائی گئی جس کے باعث اجازت نامے جاری نہیں کئے کئے دوسری طرف جماعت اسلامی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اجازت ملے یا نہ ملے آج جلسہ شاہراہ پاکستان پر جلسہ ضرور ہوگا۔

جس سے امیر جماعت سراج الحق خطاب کریں گئے ۔

متعلقہ عنوان :