شمالی وزیرستان، سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کا حملہ،1سیکورٹی اہلکار شہید،5شدت پسند ہلاک
فہد شبیر اتوار 12 اپریل 2015 00:08
پشاور( رحمت اللہ شباب ۔اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء) شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں سیکورٹی فورسز چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کا حملہ ایک سیکورٹی اہلکار شہید جوابی کاروائی میں پانچ شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ شہید ہونیوالے اہلکار کی میت تدفین کیلئے آبائی علاقہ کو روانہ کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ ہفتہ کی رات نامعلوم شدت پسندوں نے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں واقع سیکورٹی فورسز کی پوسٹ پر حملہ کیا جسمیں ایک سیکورٹی اہلکار سپاہی انور شہید ہوگیا ۔
جبکہ فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ جوابی کاروائی میں پانچ شدت پسندوں کو بھی ہلاک کیا گیاہے حملے کے بعد فورسز کی جانب سے علاقہ میں کرفیو نافذ کردی گئی اور خلاف ورزی کرنے والوں کو گولی مارنے کا حکم دیا گیا ہے۔(جاری ہے)
فورسز کی جانب سے شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر گولہ باری کی گئی شدت پسندوں کے حملے میں شہید ہونیوالے سیکورٹی اہلکار کا تعلق صوبہ پنجاب سے بتایا جاتا ہے شہید اہلکار کی میت سرکاری اعزاز کے ساتھ اپنے علاقہ کو تدفین کیلئے روانہ کردی گئی۔
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں 15جون سے شدت پسندوں کے خلاف شروع ہونیوالے آپریشن کے دوران فورسز کو دتہ خیل اور شوال کو کلئیر کرنے میں مزاحمت کا سامنا ہورہا ہے اور آب تک فورسز پر درجن سے زائد حملے ہوئے ہیں اس سے قبل بھی دتہ خیل پوسٹ پر حملے میں میجر واصف سمیت 6اہلکار شہید جبکہ 11اہلکار لاپتہ ہوگئے تھے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.