معروف ماڈل آیان علی سے تفتیش کیلئے کسٹم کی تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل جائے گی

اتوار 12 اپریل 2015 15:59

معروف ماڈل آیان علی سے تفتیش کیلئے کسٹم کی تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل جائے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 اپریل۔2015ء) معروف ماڈل آیان علی سے تفتیش کیلئے کسٹم کی تفتیشی ٹیم آڈیالہ جیل جائے گی ،تفتیشی ٹیموں نے بھی چالان مکمل کرنا شروع کر دیا ،ماڈل آیان علی کی جانب سے پیش کئے جانے والے گواہ کا بیان بھی ریکارڈ کرکے چالان کا حصہ بنایا جائے گا،کسٹم ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ماڈل آیان علی کی جیل میں حالت گزرتے دنوں کے ساتھ بہتر ہوتی جار ہی ہے اور گرفتار ی کے بعد پہلی دفعہ جیل جانے پر اس کی حالت بے حد خراب تھی ذرائع کے مطابق کسٹم حکام آج یا کل ایک بار پھر جیل میں ماڈل آیان علی سے ملاقاتیں کریں گے اور ان سے تفتیش کریں گے جبکہ کیس کا چالان بھی اگلی پیشی پر عدالت میں پیش کر دیا جائے گا ماڈل آیان علی کی جانب سے مقدمے میں پیش ہونے والا گواہ بھی اپنا بیان ریکارڈ کرائے گا جسے مقدمے کا حصہ بنایا جائے گا ذرائع کے مطابق ماڈل آیان علی کے خلاف ٹیکس چوری کے مذید مقدمات بھی قائم کئے جائیں گے تاہم متعلقہ حکام موجودہ مقدمے کا رخ دیکھنے کے بعد آئندہ کی حکمت عملی طے کریں گے

متعلقہ عنوان :