فیصل آباد،موٹر سائیکل پر جانے والی ماں کا برقعہ پہہ میں پھنسے سے گود اٹھایا ہوا 2سالہ بچہ سڑک پر گر کر جاں بحق

اتوار 12 اپریل 2015 16:01

فیصل آباد،موٹر سائیکل پر جانے والی ماں کا برقعہ پہہ میں پھنسے سے گود ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 اپریل۔2015ء) موٹر سائیکل پر جانے والی ماں کا برقعہ پہہ میں پھنسے سے گود اٹھایا ہوا 2سالہ بچہ سڑک پر گر کر جاں بحق ہو گیا ، ہسپتال ذرائع کے مطابق پرتاب نگرگلی نمبر2کا رہائشی محمد شکیل گزشتہ رات 8بجے اپنی والدہ اور اپنے اکلوتے بیٹے دو سالہ سارم کو لے کر کام کی غرض سے کہیں جارہا تھا کہ جھنگ روڈ پر جاتے ہوئے خاتون کا برقعہ اس موٹر سائکیل کے پہیہ میں پھنس گیا جس کی وجہ سے اس کے ہاتھوں میں پکڑا ہوا بچہ جھٹکا لگنے سے سڑک پر گر کر شدید زخمی ہو گیا ، زخمی بچے کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ طبی امداد کے دوران چند گھنٹے موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ، متوفی بچے کے چچا عبدالرفیق کا کہنا ہے کہ سارم میرے بھائی شکیل کا اکلوتا بیٹا تھا اور والدہ کا بر قعہ موٹر سائیکل میں آنا اس کی موت کا بہانہ بن گیا

متعلقہ عنوان :