ہالی ووڈ میں براک اوباما اور مشعل کی پہلی ملاقات پر فلم بنانے کی تیاریاں

” ساوٴتھ سائیڈ ود یو“ کی عکسبندی رواں برس اگست سے شروع کی جائے گی

اتوار 12 اپریل 2015 16:24

ہالی ووڈ میں براک اوباما اور مشعل کی پہلی ملاقات پر فلم بنانے کی تیاریاں

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 اپریل۔2015ء) ہالی ووڈ میں امریکی صدر باراک اوباما اور خاتون اول مشعیل اوباما کی پہلی ملاقات پر فلم بنانے کی تیاری کی جارہی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ہالی ووڈ کے فلم پروڈیوسر گلیڈن پالمر نے امریکی صدر براک اوباما اور ان کی اہلیہ مشعل اوباما کی پہلی ملاقات پر ”ساوٴتھ سائیڈ ود یو“ کے عنوان سے فلم بنارہے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی 1989 کے ان دنوں کے گرد گھومتی ہے جب براک اوباما نوجوان اور قانون کے طالب علم تھے۔ ان ہی دنوں ان کی اپنی شریک حیات مشعل اوباما سے پہلی ملاقات ہوئی تھی۔ فلم میں دونوں کی پہلی ملاقات کے بعد پروان چڑھنے والی محبت کو پیش کیا جائے گا۔فلم کے پروڈیوسر کا کہنا ہے کہ ” ساوٴتھ سائیڈ ود یو“ کی عکسبندی رواں برس اگست سے شروع کی جائے گی، جس میں ٹِکا سمپٹر خاتون اول کا کردار ادا کریں گی تاہم اوباما کے لئے ابھی کسی فنکار کا نام سامنے نہیں آسکا ہے

متعلقہ عنوان :