Live Updates

انتخابی دھاندلی ، تحریک انصاف کا جوڈیشل کمیشن میں ثبوت پیش کرنے بارے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کا فیصلہ

شاہ محمود قریشی ‘ جہانگیر ترین‘ اسد عمر‘ شیریں مزاری دیگر جماعتوں سے آئندہ ہفتے رابطے شروع کرینگے

اتوار 12 اپریل 2015 16:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف نے 2013ء کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لئے بنائے گئے جوڈیشل کمیشن میں ثبوت پیش کرنے کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں عمران خان کی ہدایت پر شاہ محمود قریشی ‘ جہانگیر ترین‘ اسد عمر‘ شیریں مزاری دیگر جماعتوں سے آئندہ ہفتے رابطے شروع کرینگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے جوڈیشل کمیشن میں انتخابات میں دھاندلی کے ثبوت جمع کرنے کے لئے تمام رہنماؤں کو خصوصی ذمہ داریاں سونپی ہیں اور اس کے علاوہ تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی‘ جماعت اسلامی ‘(ق) لیگ اور دیگر جماعتوں سے بھی رابطے کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ جوڈیشل کمیشن میں ثبوت پیش کرنے کے معاملے پر مشترکہ موقف تیار کیا جاسکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما جلد مختلف جماعتوں سے رابطے کرکے پارٹی صدر کو رپورٹ پیش کرینگے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات