متحدہ عرب امارات کے وزیر کی دھمکیاں پاکستان کی ہتک اورناقابل قبول ہیں، چوہدری نثار
فہد شبیر اتوار 12 اپریل 2015 18:54
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12اپریل۔2015ء) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے متحدہ عرب امارات کے خارجہ امور کے وزیرکی جانب سے دھمکی آمیز بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اماراتی وزیر کی دھمکیاں ستم ظریفی ہی نہیں بلکہ پاکستانی قوم کے لئے لمحہ فکریہ ہیں۔
(جاری ہے)
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم غیرت مند قوم ہے اور سعودی عرب کے ساتھ یو اے ای کے عوام کے لئے بھی برادرانہ جذبات رکھتے ہیں تاہم اماراتی وزیر دھمکیاں دے رہا ہے جو پاکستان کی ہتک اور ناقابل قبول ہونے کے ساتھ لمحہ فکریہ بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اماراتی وزیر کی دھمکیاں سفارتی اداب کے منافی ہے اور پاکستان اس قسم کی کسی دھمکی کو قبول نہیں کرے گا۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے خارجہ امور کے ریاستی وزیر ڈاکٹر انور محمود گرگاش نے پاکستان کو دھمکی دی تھی کہ یمن کی صورتحال پر پاکستان کے مبہم بیان پر اسے بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
معاشی استحکام کے لئے وفاق اور صوبوں کےمابین قریبی تعلق اور ہم آہنگی بہت اہم ہے، کسی بھی صوبے اور عوام کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سندھ کابینہ کے ارکان سے گفتگو
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس، ہائوسنگ پراجیکٹ کی اصولی منظوری
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظر انداز کرنے کا شکوہ کر دیا
-
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر دونوں ملکوں کا 28 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
بھارت میں آسٹریلوی صحافی کو مودی حکومت پر تنقید کی سزا ملی؟
-
شمالی کوریا کا وفد کے ایران کے غیر معمولی دورے پر
-
کراچی، ایرانی صدرکی روانگی، متعدد راستے بند، بچے اسکول نہ پہنچ سکے
-
شیخ رشید کے خلاف ایک الزام پر درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ
-
بشریٰ بی بی کو زہردیے جانے کے خدشہ کا کیس، پیرتک ٹیسٹ کروا کر رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزارقائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
وزیراعظم شہا زشریف کی مزار قائد پرحاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.