یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب کا فیصلہ کن آپریشن جاری

پیر 13 اپریل 2015 13:02

یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب کا فیصلہ کن آپریشن جاری

صنعا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اپریل۔2015ء) یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب کا فیصلہ کن آپریشن جاری ہے۔ چھبیس مارچ سے جاری اس کارروائی میں اب تک 500 حوثی باغی مارے جاچکے ہیں سعودی عرب کی یمن میں فضائی بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ اتحادی افواج نے یمنی دارالحکومت صنعا سمیت صعدہ، عدن اور دیگر حصوں میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔

یمن کے بیشتر حصوں میں یمنی فوج اور باغیوں میں جھڑپیں وقفے وقفے سے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی وزارت دفاع کے مطابق ان حملوں میں اب تک کم ازکم پانچ سو باغی مارے جا چکے ہیں۔ اتحادی فوج کی جانب سے اب تک بارہ سو فضائی حملے کیے جا چکے ہیں۔اتحادی افواج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فضائی کارروائیوں سے حوثی باغیوں کی پیش قدمی سست ہوئی ہے لیکن اسے پوری طرح سے روکا نہیں جا سکا ہے۔ حوثی باغیوں نے گزشتہ سال ستمبر میں دارالحکومت صنعا پر قبضہ کر لیا تھا اور اس کے بعد سے ملک کے مختلف علاقوں میں ان کی سرکاری فورسز اور دیگر قبائل سے لڑائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :