چکاریوتھ ویلفیئر ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام سالانہ تقسیم کتب بارے گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول چکار میں تقریب کا انعقاد

پیر 13 اپریل 2015 16:21

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اپریل۔2015ء)چکاریوتھ ویلفیر ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام دوسری سالانہ تقسیم کتب کے سلسلہ میں گورنمنٹ پایلٹ ہائی سکول چکار میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں غریب و یتیم طلباء میں مفت درسی کتابیں تقسیم کی گئیں تقریب کی صدارت محمد اعظم نے کی جبکہ مہمان خصوصی راجہ پرویز اقبال ایڈووکیٹ صدر پیپلز پارٹی حلقہ پانچ تھے تقریب میں یوتھ ویلفیر ایسو سی ایشن چکار کے چیرمین ڈاکٹر راجہ طالش وقار،صدر اویس ڈار،جنرل سیکریٹری محمد اویس وائیں،سردار فاروق ایڈمنسٹریٹربلدیہ چکار،راجہ منیب چکاروی،راجیہ سدھیر،رضوان احمد،سعد صدیق شیخ،عامر رشید،ادریس آفتاب،جہانزیب ڈار،چوہدری شیراز، کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراداور طلباء کے والدین نے شرکت کی تقریب میں کل 42طلباء کو مفت درسی کتابیں مہیاء کی گئیں اس موقع پر شرکائے تقریب نے یوتھ ویلفیئر چکاری کے عہدیداران کی اس کاوش کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے اسے فروغ علم کیلئے احسن اقدام قرار دیا مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ تاریخ عالم گواہ ہے کہ جن اقوام نے علم حاصل کرنے کی اہمیت نہ جانی انہیں زمانے میں غلامی اور اندھیروں کا منہ دیکھنا نصیب ہوا جبکہ جن اقوام نے حصول علم کو اپنا شعار بنایا انہیں زمانے میں عروج حاصل ہوا مقررین نے نے کہا کہ معاشرے میں حقیقی تعلیمی انقلاب اسی قوت برپا کیا جا سکتا ہے جب ایسے افراد کو ساتھ لے کر چلا جائے جو غربت کی وجہ سے اپنے بچوں کو تعلیم نہیں دلوا سکتے مقررین نے کہا یوتھ ویلفیر ایسو سی ایشن چکار نے مخیر حضرات کیلئے ایک سمت متعین کر دی ہے ضرورت اس سمر کی ہے کہ مخیر اور صاحب ثروت حضرات بڑھ چڑھ کر ایسے افراد سے تعاون کریں تا کہ آزاد کشمیر میں حقیقی تعلیمی انقلاب کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے۔