مظفر آباد محلہ نیلم وارڈ 9 میں مسلم کانفرنس کو بڑا دھچکا

پیر 13 اپریل 2015 16:31

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اپریل۔2015ء) مظفر آباد محلہ نیلم وارڈ 9 میں مسلم کانفرنس کو بڑا دھچکا‘ دارالحکومت کی اہم سیاسی خواتین کارکنان نے مسلم کانفرنس کو چھوڑ کر عزیز و اقارب سمیت مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ ن لیگ آزاد کشمیر میں شمولیت کا باضابطہ اعلان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محترمہ نصرت شہناز درانی کی موجودگی میں پروقار تقرئب خئم لئا گئا جے۔

تقریب وارڈ 9 نیلم محلہ میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں قرب و جوار کی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کی مہمان خصوصی مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں شرکت کی تقریب کی مہمان خصوصی مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شعبہ خواتین کی مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محترمہ نصرت شہاز درانی تھیں۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والی خواتین کے گروپ کی قیادت دومیل سے محترمہ نورین عبدالحنان وارڈ 9 سے محترمہ نازیہ لال دین کر رہی تھیں۔

دونوں خواتین رہنماؤں نے محترمہ نصرت دلشاد درانی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی صدر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں نئے سیاسی سفر کا آغاز کرنے کا اعلان کیا انہوں نے اپنے خاندانوں اور تمام عزیز و اقارب سمیت ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شعبہ خواتین کی مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محترمہ نصرت شہناز درانی نے کہا کہ مسلم لیگ ن ریاستی خواتین کو جائز و باوقار مقام دلانے کے لئے منظم منصوبہ بندی کے ساتھ کام کر رہی ہے خواتین معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں اور کل آبادی کا نصف سے زائد میں ان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے اور باوقار روزگار فراہم کرنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرح آزاد کشمیر میں بھی آنیوالا دور مسلم لیگ ن کا ہے۔