جے آئی ٹی کی تشکیل کیلئے ایک یا دو ر وز میں درخواست دے دی جائیگی  عمران فاروق قتل کیس برطانیہ کیلئے ہی نہیں پاکستان کیلئے بھی امتحان بنا ہوا تھا ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا چوہدری نثار علی خان کی میڈیا سے گفتگو

وزیر داخلہ کا گرفتار شخص کا نام بتانے سے گریز …… گرفتار شخص کا نام معظم علی ہے  نجی ٹی وی عمران فاروق قتل کے بعد معظم علی کے فون پر کال کی گئی تھی معظم علی خان کی کمپنی نے دونوں طالب علموں کو ویزا لگوا کر برطانیہ بھجوایا تھا ذرائع

پیر 13 اپریل 2015 18:36

جے آئی ٹی کی تشکیل کیلئے ایک یا دو ر وز میں درخواست دے دی جائیگی  عمران ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اپریل۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ عمر ان فاروق قتل کیس کے مرکزی کر دار کو انٹیلی جنس اور سکیورٹی ایجنسیز کی مشترکہ کارروائی میں گرفتار کرلیا گیا ہے جسے (کل)منگل کو عدالت میں پیش کیا جائیگا مرکزی کر دار کی گرفتاری سے کیس میں تیزی آئیگی قبل ازیں جن دو افراد کے بارے میں شک و شبہ ظاہر کیا جارہا تھا وہ بے چارے غریب تھے جو پہلی دفعہ برطانیہ گئے تھے  جے آئی ٹی کی تشکیل کیلئے ایک یا دو ر وز میں درخواست دے دی جائیگی  عمران فاروق قتل کیس برطانیہ کیلئے ہی نہیں پاکستان کیلئے بھی امتحان بنا ہوا تھا ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگاپیر کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے عمر ان فاروق کیس کے حوالے سے بتایا کہ یہ صرف برطانیہ کیلئے نہیں بلکہ پاکستان کیلئے بھی ایک امتحان بنا ہوا تھا پاکستان میں طرح طرح کی افواہیں اور غلط خبریں گردش کررہی تھیں وزیر داخلہ نے کہاکہ امریکہ  لندن اور پاکستان میں بھی کہہ چکا ہوں یہ انسانی جان کا مسئلہ ہے اور کوئی سیاسی مقاصد نہیں ہمارا مقصد عمر ان فاروق قتل میں ملوث ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے اس حوالے سے کاوشیں کیں جو کچھ معلومات ہمارے پاس تھیں انہیں ہم نے برطانیہ حکومت اور سکارٹ لینڈ یارڈ سے شیئر کیا اسی وجہ سے کیس میں بہت پیشرفت ہوئی یہ تمام پیشرفت پاکستانی انٹیلی جنس کی فراہم کر دہ معلومات سے ہوئی انہوں نے کہاکہ جن دولوگوں کے بارے میں شک و شبہ کا اظہار کیا جارہا تھا وہ بے چارے غریب لوگ تھے وہ پہلی دفعہ انگلینڈ گئے تھے ان کو برطانیہ میں لے جانے اور ویز ے اور وہاں ان کے کورسز کے کے علاوہ پیسے کا بندوبست کر نے کے حوالے سے جو بنیادی کر دار تھا وہ ایک شخص تھا گزشتہ ایک سال سے ہماری سکیورٹی اور انٹیلی جنس ایجنسیز اسے گرفتار کر نے کی پوری کوشش کررہی تھیں انہوں نے کہاکہ مجھے اس بات پر اطمینان ہے کہ وہ شخص گرفتار کرلیا گیا پاکستان کی سکیورٹی ایجنسیز اور انٹیلی جنس ایجنسیز کے مشترکہ آپریشن سے یہ گرفتاری عمل میں آئی ہے اس حوالے سے ایک یا دو روز میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی)بھی تشکیل دینے کی درخواست بھی دے دی جائیگی کیونکہ اس کیسز کے بین الاقوامی سطح پر مضمرات اور اثرات ہیں ا سلئے ہماری درخواست ہے کہ پہلے سے اس معاملے کی تحقیقات میں پیش پیش رہنے والے وفاقی ادارے بھی جے آئی ٹی کی تحقیقات کا حصہ بنیں ایک سوا ل کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ عمران فاروق کیس میں پیسے اور ویزے کا بندوبست کر نے والے شخص کی گرفتاری کے بعد کیس میں تیزی آئیگی اور (آج)منگل کو اسے عدالت میں پیش کیا جائیگااس کیس کے حوالے سے دو افراد کی پہلے سے مبینہ گرفتاری کے بارے میں سوال پر وزیر داخلہ نے کہاکہ مذکورہ دو افراد کی گرفتاری کا سرکاری سطح پر کوئی اعتراف نہیں کیا گیا میڈیا سے گفتگو کے دور ان وزیر داخلہ نے گرفتار شخص کا نام بتانے سے گریز کیا تاہم نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ گرفتار ہونے والا شخص کا نام معظم علی خان ہے اور اسے عزیز آباد سے گرفتار کیا گیا عزیز آباد میں چھاپے کے دور ان معظم علی خان کے بھائی محسن خان کو بھی گرفتار کیا گیا ذرائع کے مطابق عمران فاروق قتل کے بعد معظم علی کے فون پر کال کی گئی تھی معظم علی خان کی کمپنی نے دونوں طالب علموں کو ویزا لگوا کر برطانیہ بھجوایا تھا ۔