روس کا ایران کو ایس 300 میزائل سسٹم دینے کا اعلان

پیر 13 اپریل 2015 21:11

روس کا ایران کو ایس 300 میزائل سسٹم دینے کا اعلان

ماسکو(ااُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اپریل۔2015ء) روس نے پابندیاں ختم کر کے ایران کو ایس 300 میزائل سسٹم دینے کا اعلان کر دیا۔ روسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کو ایس تھری ہنڈرڈ میزائل سسٹم دینے پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ روسی صدر ولادیمرپیوٹن نے کیا یہ پابندی سن 2010میں سابق روسی صدر دمتری میدودف کے دور میں عائد کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

پابندی کے خاتمے کے بعد ایران روس کا مشہور ائیر ڈیفنس سسٹم ایس تھری ہنڈرڈ حاصل کر سکے گا۔ ایس 300میزائل ڈ?یفنس سسٹم امریکی پیٹریاٹ میزائل سسٹم کے ہم پلہ ہے۔ روسی سسٹم فضائی اور بری راستوں سے ایران منتقل کیا جا سکے گا۔ روسی صدر نے حکمنامے پر دستخط کر دئیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :