اس بات میں کوئی شک نہیں کہ2013کے عام انتخابات میں صوبہ سندھ میں اتنی بد ترین دھاندلی ہوئی جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی

وزیر اعظم کے سابق مشیر نواب زادہ امیر بخش خان بھٹو کی میر پور بھٹو میں پارٹی ورکروں سے بات چیت

پیر 13 اپریل 2015 21:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اپریل۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء اور وزیر اعظم کے سابق مشیر ایس37رتو ڈیر و عاقل سرکل کے امید وار نواب زادہ امیر بخش خان بھٹو سے میر پور بھٹو میں پارٹی ورکروں نے وفد کی صورت میں ملاقات کی۔ ان سوالوں کے جواب میں انہوں نے کھاکہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ2013کے عام انتخابات میں صوبہ سندھ میں اتنی بد ترین دھاندلی ہوئی جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی جس کی ایک اہم مثال میرا حلقہ انتخاب پی ایس37 رتو ڈیرو عاقل سرکل ہے جس میں پیپلز پارٹی والوں نے کھلم کھلا پولنگ اسٹاف مقرر کر کہ انھیں دھاندلی میں بھر پور استعمال کیا اور اپنے حق میں بیلٹ پیپرس پر ٹھپے لگوائے جبکہ ہمارے وٹروں کو پولنگ اسٹیشنوں میں داخل ہونے سے روکا گیا۔

یہ اور دھاندلی کے دیگر ٹھوس ثبوت اور عینی گواہ ہمارے پاس موجود ہیں اور اس سلسلے میں ہم نے ہائی کورٹ لاڑکانہ میں آئینی پٹیشن بھی دائرکر رکھی ہے لیکن تقریباً دو سال گزرنے کے باوجود کوئی بھی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اب سپریم کورٹ کے جج صاحبان پر مشتمل عدالتی کمیشن تشکیل دیا گیا ہے جو2013کے الیکشن میں پورے ملک میں ہونے والی دھاندلیوں کی تحقیقات کرے گی مگر قانون کے مطابق اس عدالتی کمیشن میں ایکشن میں حصہ لینے والے امیدوار اپنی پارٹی سربراہ کی تحریری اجازت ملنے کے بعد ہی شکایات کر سکتے ہیں اس سلسلے میں میں نے مسلم لیگ(ن) کے صدر وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے خط لکھ کر عدالت کمیشن سے رجوع کرنے کی اجازت طلاب کی ہے اگر اجازت دی گئی تو اپنے تمام تر ثبوت اور گواھیاں عدالتی کمیشن کے سامنے پیش گروں گا۔

متعلقہ عنوان :