Live Updates

جب تک ایم کیو ایم میں تھا، حالات ٹھیک تھے، میرے استعفے کے بعد ان کے برے دن شروع ہوگئے ہیں، نبیل گبول

دھاندلی کراچی کے ایک حلقے میں نہیں سب حلقوں میں ہوئی ہے، ایم کیو ایم کو سیٹ سے جیتنے کی پریشانی نہیں، پریشانی اکثریت سے جیتنے کی ہے تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کا اتحاد ایم کیو ایم کو ٹف ٹائم دے سکتا ہے، نجی ٹی وی سے بات چیت

پیر 13 اپریل 2015 22:13

جب تک ایم کیو ایم میں تھا، حالات ٹھیک تھے، میرے استعفے کے بعد ان کے برے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اپریل۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سابق رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ جب تک ایم کیو ایم میں تھا، حالات ٹھیک تھے، میرے استعفے کے بعد ان کے برے دن شروع ہوگئے ہیں، دھاندلی کراچی کے ایک حلقے میں نہیں سب حلقوں میں ہوئی ہے، ایم کیو ایم کو سیٹ سے جیتنے کی پریشانی نہیں، پریشانی اکثریت سے جیتنے کی ہے، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کا اتحاد ایم کیو ایم کو ٹف ٹائم دے سکتا ہے، نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ میں نے استعفیٰ کسی کے کہنے پر نہیں اپنی مرضی سے دیا ہے۔

(جاری ہے)

میں ایم کیو ایم میں خود کو مس فٹ سمجھتا تھا۔ اس لئے استعفیٰ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے ایک حلقے میں نہیں سب حلقوں میں دھاندلی ہوئی ہے۔ حالیہ انتخابات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو سیٹ جیتنے کی پریشانی نہیں ہے بلکہ اکثریت سے جیتنے کی ہے کیونکہ ماضی میں جعلی ووٹ ڈال کر لاکھوں کی اکثریت سے جیت جاتی تھی، تاہم اب دھاندلی ممکن نہیں ہے۔ نبیل گبول نے کہا کہ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کا اتحاد ایم کیو ایم کو ٹف ٹائم دے سکتا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات