مریخ پر پانی مل گیا، زندگی کے آثارپائے جانے کے امکانات مزید بڑھ گئے

پیر 13 اپریل 2015 22:38

مریخ پر پانی مل گیا، زندگی کے آثارپائے جانے کے امکانات مزید بڑھ گئے

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اپریل۔2015ء ) زمین کے علاوہ ہمارے پڑوسی سیارے مریخ کی سطح کے نیچے پانی کی موجودگی کے امکانات سے زندگی کے آثار ملنے کے امکانات مزید بڑھ گئے۔یہ انکشاف کیوراسٹی روور کے نئے تجزیے کے دوران سامنے آیا۔اب تک سائنسدانوں کا خیال تھا کہ سرخ سیارے کا موسم بہت زیادہ سرد ہے اور وہاں سیال پانی کی موجودگی کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے بلکہ وہ منجمند ہی ہوسکتا ہے۔

تاہم اب مریخ کی سطح پر کیوراسٹی نے برائن یا ایسا سیال پانی جس میں نمکیات بہت زیادہ ہو، کو دریافت کیا ہے اور اس میں نمک کی موجودگی سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ برف سے جما ہوا نہیں۔اس تجزیے کے دوران یہ ثابت ہوا کہ موسم سرما کی راتوں کے دوران درجہ حرارت اور نمی کی سطح اس حد تک ہوتی ہے جو سیال پانی کی تشکیل کے لیے کافی ہو۔

(جاری ہے)

کوپن ہیگن یونیورسٹی اور کیوراسٹی روور کے تفتیش کاروں میں شامل مورٹن بو میڈسن کے مطابق مریخ کی سطح مسام دار ہے اور ہم دیکھ سکتے ہیں اس میں رس کر اندر جاسکتا ہے جس میں وقت گزرنے کے ساتھ نمکیات شامل ہوگئی اور اب وہ سیال شکل میں ہے جو کہ سطح کے اندر حرکت کرسکتا ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ سیال پانی زندگی کے لیے ضروری مانا جاتا ہے مگر مریخ دیگر کئی وجوہات کی بناء پر سنسان ہے ، جن میں بہت زیادہ سردی اور بہت زیادہ خشک موسم کا ہونا قابل ذکر ہیں۔

متعلقہ عنوان :