گورنر وفاق کا نمائندہ ہوتا ہے ،موجودہ گورنر الیکشن میں منظم دھاندلی کوترتیب دینے کیلئے گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں،پیپلزپارٹی ضلع غذر کے صدر ڈاکٹر علی مدد شیرکااجلاس سے خطاب

پیر 13 اپریل 2015 22:42

غذر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اپریل۔2015ء) پیپلزپارٹی ضلع غذر کے صدر ڈاکٹر علی مدد شیر نے کہا ہے کہ گورنر وفاق کا نمائندہ ہوتا ہے لیکن موجودہ گورنر الیکشن میں منظم دھاندلی کوترتیب دینے کیلئے گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں۔پیر کو سابق وزیر قانون و تعلیم پی پی پی صدر پی پی پی ضلع غذرڈاکٹر علی مدد شیر کی صدرارت میں پیپلزپارٹی کا اجلا س ہوا ۔

اجلاس میں ضلعی نائب صدر وزیر اختر حسین،بدالدین بدر،گلاب شاہ،کامریڈ مقصد شاہ،میر اکبر،اور جمشید نے شرکت کی۔اجلاس میں گورنر گلگت بلتستان برجیس طاہر کی دورہ غذرپر بات کرتے ہوئے پی پی پی رہنماؤں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ گورنر وفاق کا نمائندہ ہوتا ہے لیکن موجودہ گورنر نے گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات میں دھاندلی کا منظم منصوبہ ترتیب دینے کے حوالے سے سیاسی دورے کر رہے ہیں جو کہ الیکشن مین براہ راست مداخلت کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا گیا کہ گورنر کے دوروں کے حوالے سے وہ اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کریں اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لئے گورنر کو اپنے آئینی دائرے میں رہنے کی ہدایت کریں ۔اجلاس میں مذید کہا گیا کہ گورنر نے اپنے دورہ سکردو کے موقع پر مسلم لیگ کے امیدواروں کی کھلے عام کمپئین کیا ہے۔رہنماؤں کا مذید کہنا تھا کہ گورنر کا دورہ غذرخالصتاً لیگی کارکنوں سے ملاقات کے سوا کچھ نہ تھا ۔

عوام غذر نے گورنر کے دورے کو کوئی اہمیت نہیں دی کیونکہ جھوٹے وعدے اور کھوکھلے نعروں کا عوام کو بڑا تجربہ ہو چکا ہے۔اجلاس میں گورنر کی طرف سے انتظامیہ کے اعلیٰ آفیسران کے خلاف انتقامی کاروائیوں کا سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ گلت بلتستان میں وسیع پیمانے پر تبادلے کر کے ن لیگ کے امیدواروں کو جتوانے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ گورنر گلگت بلتستان ضلع غذر کے لیگی عہدیداروں کو طفل تسلیوں کے علاوہ کچھ نہ دے سکے۔پی پی پی ضلع غذر کے عوام کو یہ باور کرانا چاہتی ہے کہ کہ گلگت بلتستان باالخصوص غذر کے لئے نا قابل فراموش اصلاحات کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھے گی اور غریب عوام کی خوش حالی کے لئے جدو جہد کا یہ سلسلہ ہمیشہ کے لئے جاری و ساری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :