اشکومن میں گندم کی شدید قلت کی وجہ سے لوگ فاقوں پر مجبور ہیں ، سول سپلائی غذر کے حکام خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں ،امیدوار قانون ساز اسمبلی ظفر محمد شادم خیل ،نمبردار اعلی میرزا محمد نمبردارمیر سلام کا مشترکہ بیان

پیر 13 اپریل 2015 22:42

غذر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اپریل۔2015ء) امیدوار قانون ساز اسمبلی ظفر محمد شادم خیل نمبردار اعلی میرزا محمد نمبردارمیر سلام ۔رحمت علی ۔قدم خان ۔

(جاری ہے)

عید خان اور نور ولی خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اشکومن میں گندم کی شدید قلت کی وجہ سے لوگ فاقوں کی زندگی گز ارنے پر مجبور ہیں مگر سول سپلائی غذر کے حکام خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں انھوں نے کہا کہ اگر گندم کی فوری فراہمی کو یقینی نہیں بنایا گیا تو لوگ محکمہ خوراک کے خلاف شدید احتجاج پر مجبور ہونگے انھوں نے مزید کہا کہ ایک طرف علاقے میں گندم کی عدم دستیابی سے عوام پریشان ہیں تو دوسری طرف بارتھ رجسٹرشن سینٹر کی عمارت پر پولیس نے قبضہ کرکے اس کو پولیس سٹشین بنایا ہے جس باعث عوام کو رجسٹرشن کے حوالے سے سخت مشکلات کا سامنا ہے ایمت میں پولیس تھانے کو بارتھ رجسٹرشن منتقل کر دیا گیا ہے جو سراسر یہاں کے عوام کے ساتھ نا انصافی ہے ہمارا مطالبہ کی اس سینٹر کی عمارت کو فوری طور پر پولیس کے قبضے خالی کرایا جائے انھوں نے مزید کہا کہ محکمہ برقیات کی طرف گرنے والی سڑک کی تعمیر دوبارہ نہ کرنے کی وجہ سے عوام کو امدو رفت کے سلسلے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پٹرتا ہے لہذا اس روڈ کی فوری تعمیر کی جائے روڈ گرنے پر مرمت نہ ہونے سے اب چینل بھی ٹوٹنے والا ہے جس سے عوام کو جانی و مالی نقصان کا خطرہ ہے۔

متعلقہ عنوان :