حافظ آباد، گھر یلو جھگڑے پر خاوند نے بیوی اور دو بچوں پر تیزاب پھینک دیا ، ملزم گرفتار

پیر 13 اپریل 2015 22:45

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اپریل۔2015ء) حافظ آباد کے علاقہ ڈھاب والا میں گھر یلو جھگڑے پر خاوند نے بیوی اور دو بچوں پر تیزاب پھینک دیا ،زخمی خاتون اور بچوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ محلہ ڈھاب والا کا رہائشی محمد اعظم رنگ روغن کرتا ہے اور وہ نشہ کا بھی عادی ہے ،محمد اعظم کی بیوی نادرہ بی بی لوگوں کے گھروں میں کام کاج بھی کرتی تھی،اعظم نے اپنی بیوی سے پیسے مانگے۔

(جاری ہے)

پیسے نہ دینے پر اعظم نے اپنی بیوی نادرہ بی بی ،چار سالہ بیٹے زین علی اور آٹھ سالہ بیٹی شیزہ پر تیزاب پھینک دیا جس سے وہ تینوں بری طرح جھلس گے جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں نادرہ بی بی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔زخمی خاتون کا کہنا ہے کہ اسکا خاوند اکثر اسے تشدد کا نشانہ بناتارہتا ہے اور آج بھی اس نے اس پر تشدد کیا اور تیزاب بھی پھینکاجبکہ اسکی بیٹی کا کہنا ہے کہ ابو اسکی امی کو مارتے تھے، آج اُنہوں نے امی،بھائی اور اسکی بہن پر تیزاب پھینک دیا جس سے وہ شدیدزخمی ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :