چیئرمین ایجوکیشن بورڈ گوجرانوالہ نے عوامی احتجاج پر مارکنگ سنٹر کو بحال کردیا

پیر 13 اپریل 2015 22:45

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اپریل۔2015ء) چیئرمین ایجوکیشن بورڈ گوجرانوالہ نے عوامی احتجاج پر مارکنگ سنٹر کو بحال کردیا جس پر مختلف تنظیموں کی جانب سے چیئرمین گوجرانوالہ ایجوکیشن بورڈکو خراج تحسین پیش تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ڈبل سیکشن گرلز ہائی سکول میں فی میل کے لیے گوجرانوالہ بورڈ کی جانب سے مارکنگ سنٹر بنایا گیا تھا جس کو بورڈ نے ختم کردیا تھا عوامی شکایت پر چیئرمین محمد اسلم سیکھوگو جرانوالہ ایجوکیشن بورڈنے فوری طور پر مارکنگ سنٹر کو بحال کردیا جس کی وجہ سے فی میل ٹیچرز کی پریشانی ختم ہو گئی اب وہ میل سنٹر کی بجائے فی میل مارکنگ سنٹر میں مارکنگ کرسکیں گی۔

(جاری ہے)

چیئرمین ایجوکیشن بورڈ کے اس اقدام پر ایس ای ایس ٹیچرز یونین کی صدر شاہدہ ادیب صدر پریس کلب رانا محمد سعید ،سابق صدر پریس کلب میاں محمد صدیق بھٹی ایڈووکیٹ ، صدر ڈسٹرکٹ بار سید ناصر حسین شیرازی ایڈووکیٹ ،صابری ویلفیئرسوسائٹی صدر شیخ محمد زاہد ،صدر عوامی محاذ رانا خالد محمود، صدر انجمن تاجران شیخ محمد امجدڈسٹرکٹ گورنس گروپ صدر ملک نزاکت علی پھلروان ایڈووکیٹ ،ترجمان عباس شیرازی ،صدر پی ایم اے ڈاکٹر عابد علی اورمتحدہ ٹیچرز یونین محاذ صدرریاض احمد تارڑخراج تحسین پیش کیا ہے انہوں نے کہا کہ چیئرمین بورڈ نے خواتین ٹیچرز کا مسئلہ حل کرکے احسن اقدام کیا ہے جو قابل تحسین ہے ۔

متعلقہ عنوان :