حافظ آباد ، گورنمنٹ پرائمری بوائز اور گرلز سکولوں کو اکٹھا کرنے کے خلاف دیہاتی سراپا احتجاج بن گئے

پیر 13 اپریل 2015 22:45

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اپریل۔2015ء) حافظ آباد کے نواحی گاؤں چک مولو میں گورنمنٹ پرائمری بوائز سکول اور گورنمنٹ پرائمری گرلز سکولوں کو اکٹھا کرنے کے خلاف دیہاتی سراپا احتجاج بن گئے۔ دیہاتیوں نے ڈی۔سی ۔

(جاری ہے)

او کو درخواست دیتے ہوئے کہا ہے کہ انکے گاؤں میں عرصہ دراز سے گرلز اور بوائز سکول الگ الگ چلے آرہے تھے۔ لیکن چند روز قبل ان دونوں سکولوں کو اکٹھا کرکے طلبہ وطالبات کو بھی اکٹھے پڑھنے پر مجبور کیا جارہا ہے جس سے لوگوں نے اپنے بچوں کو سکول جانے سے روک لیا ہے۔حالانکہ دونوں سکولوں کی عمارات اور عملہ بھی الگ الگ ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ انکے بچوں اور بچیوں کو الگ الگ سکولز میں پڑھایا جائے۔

متعلقہ عنوان :