Live Updates

خواجہ آصف کیخلاف ہرجانہ کیس، عمران خان کے وکلاء کو تحریری دلائل جمع کرانے کا حکم

پیر 13 اپریل 2015 22:56

خواجہ آصف کیخلاف ہرجانہ کیس، عمران خان کے وکلاء کو تحریری دلائل جمع ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اپریل۔2015ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کی جانب سے دائر10ارب ہرجانہ کیس میں عدالت نے عمران خان کے وکلاء کو تحریری دلائل جمع کرانے کا حکم دے دیا،گزشتہ روز ایڈیشنل اینڈ سیشن جج اسلام آباد زیبا چوہدری کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی،تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کی جانب سے ایڈووکیٹ ولید اقبال اور ایڈووکیٹ واصف مجید جبکہ وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے ایڈووکیٹ علی شاہ گیلانی عدالت میں پیش ہوئے،ایڈووکیٹ ولید اقبال نے ایڈووکیٹ علی شاہ گیلانی کی جانب سے عادلت میں جمع کرائے گئے تحریری دلائل پر بحث کی ،فاضل جج زیبا چوہدری نے عمران خان کے وکیل کو بھی تحریری دلائل جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت18اپریل تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے2012ء میں ایک کانفرنس میں شوکت خانم ہسپتال میں کرپشن سمیت تحریک انصاف کے رہنما پر الزامات عائد کئے تھے،جس میں عمران خان پر زکوٰة کے پیسوں سے سٹہ اور جواء کھیلنے،ڈبل شاہ سے بڑا بے ایمان اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے جیسے الزامات شامل ہیں

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :