عمران فاروق قتل کیس کے شواہد اکٹھے کرنے کیلئے پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں: اسکاٹ لینڈ یارڈ

muhammad ali محمد علی پیر 13 اپریل 2015 23:09

عمران فاروق قتل کیس کے شواہد اکٹھے کرنے کیلئے پاکستانی حکام سے رابطے ..
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 اپریل 2015 ء) اسکاٹ لینڈ یارڈ حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وہ متحدہ قومی موونٹ کے مقتول رہنماء عمران فاروق کےقتل کیس کے شواہد جمع کرنے کے سلسلے میں مسلسل پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں۔

(جاری ہے)

اسکاٹ لینڈ یارڈ حکام کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ اکٹھے کیے جانے والے شواہد سے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں مدد مل پائے گی۔ یاد رہے کہ اسی سلسلے میں عمران فاروق قتل کے مرکزی ملزم معظم علی کو آج کراچی سے گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :