امریکا میں پری آرڈر شروع ہونے کے پہلے 24 گھنٹوں میں ایپل کی دس لاکھ سمارٹ گھڑیاں فروخت ہو گئیں

منگل 14 اپریل 2015 13:39

امریکا میں پری آرڈر شروع ہونے کے پہلے 24 گھنٹوں میں ایپل کی دس لاکھ سمارٹ ..

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء)امریکا میں پری آرڈر شروع ہونے کے پہلے 24 گھنٹوں میں ایپل کی تقریباً دس لاکھ سمارٹ گھڑیاں فروخت ہو گئیں۔ایک آن لائن کامرس مارکیٹ ریسرچ فرم نے بتایا کہ ایپل واچ اب کینیڈا، آسٹریلیا، برطانیہ، جرمنی، فرانس، جاپان، چین اور ہانگ کانگ میں بھی پری آرڈر پر دستیاب ہیں، لہذا توقع کی جا رہی ہے کہ اس کی مجموعی فروخت میں نمایاں اضافہ ہو گا۔

(جاری ہے)

9to5Mac کے مطابق، دو مختلف سائز میں پیش ہونے والی گھڑی کی تمام اقسام چھ گھنٹوں سے بھی کم وقت میں آن لائن فروخت ہو گئیں یہ واضح نہیں آیا گھڑیاں زیادہ ڈیمانڈ کی وجہ سے فروخت ہوئیں یا پھر ان کی سپلائی کم ہے۔ایپل نے اب تک باضابطہ طور پر فروخت کا ڈیٹا جاری نہیں کیا تاہم سلائس انٹیلی جنس نے امریکا میں 9080 آن لائن شاپرز کی رسیدوں کا تجزیہ کی بنیاد پر بتایا کہ سب سے سستے ایپل واچ کے سپورٹ ورڑن کو 62 فیصد امریکیوں نے خرید ڈالا پیش کیے جانے والی 12 انچ میک بک کے 48000 یونٹس بھی فروخت ہوئے۔