لندن : میٹرو پولیٹن کے سامنے پیش ہونے کے لیے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین پولیس اسٹیشن پہنچ گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 14 اپریل 2015 14:05

لندن : میٹرو پولیٹن کے سامنے پیش ہونے کے لیے ایم کیو ایم کے قائد الطاف ..

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 اپریل 2015 ء) : میٹروپولیٹن کے سامنے پیش ہونے کے لئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین پولیس اسٹیشن پہنچ گئے ہیں اس موقع پر لندن رابطہ کمیٹی کے اراکین اور وکلا کی ایک ٹیم بھی الطاف حسین کے ہمراہ ہے، بیرسٹر سیف نے سہارا دے کر الطاف حسین کو گاڑی سے اتارا جبکہ الطاف حسین میڈیا سے بات کیے بغیر ہی پولیس اسٹیشن کے اندر داخل ہو گئے. ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت میں توسیع کے لیے ممکنہ طور پر درخواست بھی کریں گے،