کروڑوں کے اخراجات، مظفرآباد چکوٹھی روڈ معمولی بارش سے کھنڈرات میں تبدیل

ایم کیو ایم آزادکشمیر کے پارلیمانی لیڈر طاہر کھوکھر کی اربوں کے اخراجات کے باوجود مرکزی شاہراہ کی ناقص تعمیر کو شدید تنقید

منگل 14 اپریل 2015 17:45

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء) کروڑوں کے اخراجات، مظفرآباد چکوٹھی روڈ معمولی بارش سے کھنڈرات میں تبدیل۔ ایم کیو ایم آزادکشمیر کے پارلیمانی لیڈر محمد طاہر کھوکھر نے اربوں کے اخراجات کے باوجود مرکزی شاہراہ کی ناقص تعمیر کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بارش سے مرکزی شاہراہ کی جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ اور لینڈ سلائیڈنگ محکمہ شاہرات کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے وزیراعظم و دیگر ذمہ داروں سے فوری تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غفلت اور کرپشن میں ملوث افسران کے خلاف فوری کارروائی کی جائے تا کہ آئندہ ایسی صورتحال کی روک تھام ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :