صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب سے پیپلز پارٹی آزادکشمیر امور کی انچارج فریال تالپور کی گھر پر تفصیلی ملاقات

فریال تالپور نے صدر آزاد کشمیر سے بہنوئی سردار مکھن کے انتقال پر تعزیت کی ‘مرحوم کی مغفرت کیلئے فاتحہ پڑھی

منگل 14 اپریل 2015 18:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد یعقوب خان سے پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر امور کی انچارج محترمہ فریال تالپور نے گزشتہ روز ان کے گھر پر تفصیلی ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

جس میں محترمہ فریال تالپور نے صدر آزاد کشمیر سے ان کے بہنوئی سردار مکھن خان کے انتقال پر تعزیت اور مرحوم کی مغفرت کے لیے فاتحہ پڑھی ، بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال حکومتی کارکردگی ، تنظیمی امور اور دیگر معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔

بعد ازاں صدر آزاد کشمیر سے سپیکر قانون ساز اسمبلی سردار غلام صادق ، سنیٹر عبدالرزاق ، چیئرمین ریڈ کریسنٹ آزاد کشمیر شیخ عبدالحمید، وزیر اعظم کے مشیر کرنل (ر)محمد ضمیر ، چوہدری سکندر آف سیالکوٹ اور دیگر نے ملاقات کر کے ان کے بہنوئی کی وفات پر تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ پڑھی ۔