وزیراعظم نوازشریف نے آزادکشمیر کیلئے تعلیم پالیسی میں ضلع نیلم کیلئے 14سکول رکھے ہیں ‘موجودہ حکومت آزادکشمیر اس میں سے بھی کمیشن خوری کے چکروں میں ہے ‘نیلم ویلی کے وسائل کو لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے

مسلم لیگ (ن) آزادکشمیرکے جنرل سیکرٹری سابق سپیکراسمبلی شاہ غلام قادر کی بات چیت

منگل 14 اپریل 2015 18:22

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء ) مسلم لیگ (ن) آزادکشمیرکے جنرل سیکرٹری سابق سپیکراسمبلی شاہ غلام قادر نے کہاہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف نے آزادکشمیر کے لئے تعلیم پالیسی میں ضلع نیلم کے لئے 14سکول رکھے ہیں موجودہ حکومت آزادکشمیر اس میں سے بھی کمیشن خوری کے چکروں میں ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے منیراحمدپیرزادہ کی رہائش گاہ پرکرتے ہوئے کہاکہ نیلم ویلی کے وسائل کو لوٹنے کی اجازت نہیں دے گی  اس موقع پر مسلم لیگ ن ضلع نیلم سے تعلق رکھنے والے منیرحسین شاہ پیرزادہ  محمدنذیرشاہ  عبدالرؤف شاہ  اکرام اعوان  مشتاق ظفر  عزیزالرحمن شاہ  محمدسعید شاہ  پیرزادہ منورشاہ  انورشاہ  حفیظ شاہ  محمد شاہد  تنویراحمد مغل  عامرمغل  مدثر مغل  امتیازشاہ  خلیق الرحمن  وحید شاہ  فرید شاہ  منور پیرزادہ نے ضلع نیلم کے وسائل سے آگاہ کیا اورسیاسی صورت حل پرآگاہ کیا مظفرآباد پاجگراں میں حکومت کی انتقامی کارروائی بارے میں بھی آگاہ کیا نیلم ویلی کے لوگوں کے ساتھ اس وقت امتیازی سلوک کررہی ہے موجودہ حکومت آزادکشمیر میں آنیوالے دور مسلم لیگ ن کا ہے پیپلزپارٹی نے چارسالوں میں عوام کی خدمت نہیں بلکہ عوام کے مسائل پرکوئی توجہ نہیں لی  شاہ غلام قادر نے مزید کہاکہ نیلم ویلی کے حقوق تحفظ کے لئے بہت جلد احتجاجی دھرنا بھی دیں گے بعدازاں مسلم لیگ ن آزادکشمیرکے جنرل سیکرٹری شاہ غلام قادرنے مسلم لیگ نواز کے نائب صدر سٹی میرپور عبدالرؤف شاہ پیرزادہ کی وفات پر اور محمدنذیر شاہ پیرزادہ کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کی اورلواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ۔