مسلم لیگ ن سندھ کے کارکن بلدیاتی الیکشن کی تیاری شروع کردیں ،اسماعیل راہو

سندھ کے لوگ نام نہادتبدیلی کانعرہ لگانے والے سیاستدانوں کومستردکردیں گے،سینیٹر نہال ہاشمی ،شاہ محمد شاہ

منگل 14 اپریل 2015 18:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء) مسلم لیگ ن سندھ کے صدراسماعیل راہو،جنرل سیکریٹری سینٹرنہال ہاشمی،سینئرنائب صدرشاہ محمد شاہ،انفارمیشن سیکریٹری میراسلم ابڑواوردیگرپارٹی رہنماوٴں نے ملک میں شفاف اورغیرجانبدارانہ بلدیاتی الیکشن کے انعقادکاسہرامسلم لیگ ن کی حکومت کوجاتاہے اعظم نوازشریف اقتدارکی نچلی سطح تک تقسیم پریقین رکھتے ہیں ،انفارمیشن سیکریٹری نے کہاکہ پہلے میں کنٹومنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں انشاء اللہ مسلم لیگ ن کے نمائندے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے ،پارٹی رہنماوٴں نے کہاکہ سندھ کے عوام میں بیداری کی لہرپیداہوچکی ہے وہ نام نہادتبدیلی کانعرہ لگانے والے سیاستدانوں کومستردکردیں گے ،اسلم ابڑونے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کوہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقے میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں شروع کردیں ۔