انٹرپول کو بین الاقوامی پاپ گلوکارجسٹن بیبرکو گرفتار کرنے کا حکم

منگل 14 اپریل 2015 20:35

انٹرپول کو بین الاقوامی پاپ گلوکارجسٹن بیبرکو گرفتار کرنے کا حکم

مانٹریال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء) ارجنٹائن کی عدالت نے انٹر پول کو بین الاقوامی پاپ گلوکار جسٹن بیبر کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جسٹن بیبر کے خلاف 2013 میں ایک پریس فوٹوگرافر پر حملے کا الزام ہے جس کی سماعت ارجنٹائن کی عدالت میں ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے گزشتہ برس جسٹس بیبر کو پیش ہو نے کا حکم دیا تھا تاہم وہ عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پرعدالت نے انٹرپول کو حکم دیا ہے کہ جسٹن بِیبر دنیا میں جہاں کہیں بھی ہوں انہیں گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔

واضح ر ہے کہ جسٹن بیبر کینیڈا میں بھی ایک ٹیکسی ڈرائیور پرحملے کے الزام میں عدالتی کارروائی کا سامنا کر چکے ہیں جبکہ کیلی فورنیا میں انہیں اپنے پڑوسی کے گھر پرانڈے پھینکنے کے الزام میں بھی سزا سنائی گئی تھی۔