جامعہ کراچی: بی ایس ان فزیوتھراپی کے سالانہ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان

منگل 14 اپریل 2015 21:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء)جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی ایس ان فزیوتھراپی فرسٹ ،سیکنڈ ،تھرڈ اور فورتھ ایئر سالانہ امتحانات برائے 2015 ء کے امتحانی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق بی ایس ان فزیوتھراپی فرسٹ ایئر کے امتحانات 20 اپریل تا09 مئی 2015 ء تک ،بی ایس ان فزیوتھراپی سیکنڈ ایئرکے امتحانات 21 اپریل تا14 مئی 2015 ء جبکہ بی ایس ان فزیوتھراپی تھرڈ ایئر کے امتحانات 22 اپریل تا15 مئی 2015 ء اور بی ایس ان فزیوتھراپی فورتھ ایئر کے امتحانات 23 اپریل تا16 مئی 2015 ء تک منعقد ہونگے۔

(جاری ہے)

تمام امتحانات دوپہر 2:00 تا5:00 بجے شام جبکہ جمعہ کے روز دوپہر 2:30 تا5:30 بجے شام منعقد ہونگے ۔بی ایس ان فزیوتھراپی فرسٹ اور سیکنڈ ایئر کے امتحانات کلیہ سماجی علوم کے شعبہ بنگالی جبکہ تھرڈ اور فورتھ ایئر کے امتحانات شعبہ سندھی میں منعقد ہونگے۔