مہران کانٹریکٹر اتحاد لاڑکانہ کی جانب سے 18ویں روز بھی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

منگل 14 اپریل 2015 22:39

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء) مہران کانٹریکٹر اتحاد لاڑکانہ کی جانب سے 18ویں روز بھی سعید جتوئی، ریاض لانگاہ، اعجاز بھٹو اور دیگر کی قیادت میں پراونشل ہائی وی کے ایس ای تاج محمد مہر او ایس ڈی او نور پھل کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ای اور ایس ڈی او کروڑوں روپیوں کی کرپشن کرچکے ہیں اور کررہے ہیں ہم سپریم کورٹ سے اپیل کرتے ہیں کہ ان افسران کے کرپشن کی نیب سے تفتیش کی جائے، انہوں نے کہا کہ ایس ای تاج مہر نے این آئی ٹی کی دو مرتبہ پئمینٹ کرایا ہے اور ایسے ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں، آج ہمیں احتجاج کرتے ہوئے چودہ دن گذر گئے ہیں لیکن کسی بھی اعلیٰ ادارے اور سرکاری افسران نے کوئی نوٹس نہیں لیا اور خاموش تماشہ دیکھ رہے ہیں لیکن کوئی نوٹس نہیں لے رہا، انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ ٹھیکیداروں کے ساتھ انصاف کیا جائے۔