شہدادکوٹ ،ٹریڈ یونین مزدور فیڈریشن کا تربت میں مزدوروں کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

منگل 14 اپریل 2015 22:56

شہدادکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء) شہدادکوٹ میں ٹریڈ یونین مزدور فیڈریشن کی جانب سے تربت میں بیس بے گناہ مزدوروں کو قتل کرنے کے واقع کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔سینکڑوں مزدوروں نے لیبر ہال سے ہاتھوں سرخ جھنڈے اٹھا کراحتجاجی مظاہر کر کے شہر میں گشت کرنے کے بعد کوٹو موٹو چوک پر پہنچ کر دھرنا دیا جسکی وجہ سے ٹریفک معطل ہو گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کامریڈ محمد عرس سیلرو ،گل جان پندرانی ،قربا ن سو مرو،سکندر سیلرو،گھنور بروہی ،کامریڈ قادر بخش سیلرو ،مشتاق علی چانڈیو ،اور دیگر نے کہا کہ تربت میں تین روز قبل بچوں کے پیٹ کے گذر سفر کرنے کے لئے مزدوری کرنے والے بیس مزدوروں کو قتل کیا گیا ہے ۔مزدور کسی بھی رنگ ونسل سے تعلق رکھتا ہو وہ مظلوم طبقے کا آدمی ہوتا ہے ۔ ا یسے افسوس ناک واقعہ سے بیس خاندان اجڑ کر تباہ ہو گئے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ بیس شہید مزدوروں کی حکومت کی جانب سے امداد کی جائے ۔اس موقع پر بیس شہیدوں کے خاندانوں کے ساتھ دکھ ا ور ہمدردی کا اظہار کیا گیا

متعلقہ عنوان :