وزیراعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد سعودی فرمانرواشاہ سلمان کیلئے وزیراعظم نواز شریف کاخصوصی پیغام لے کر سعودی عرب روانہ

بدھ 15 اپریل 2015 12:45

وزیراعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد سعودی فرمانرواشاہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اپریل2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد وزیراعظم نواز شریف کا خصوصی پیغام لے کر سعودی عرب روانہ ہوگیاہے جہاں وہ سعودی فرمانرواسمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے جس دوران اہم امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے ہمراہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور پریس سیکریٹری بھی موجود ہیں جبکہ یہ وفد سعودی فرمانرواشاہ سلمان اور سعودی وزیرخارجہ سے الگ الگ ملاقاتیں کرے گااور موجودہ صورتحال میں پاکستان کا کردارواضح کریں گے ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سعودی فرمانرواشاہ سلمان کو وزیراعظم نواز شریف کا اہم پیغام پہنچائیں گے ۔یمن میں سعودی اتحادی افواج کی کارروائی اور پاکستانی پارلیمنٹ کی قرارداد کے بعد پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کادورہ سعودی عرب نہایت اہمیت اختیارکرگیاہے ۔