ایرانی عازمینِ عمرہ سے زیادتی کرنے والی سعودی پولیس اہلکارگرفتار

بدھ 15 اپریل 2015 13:46

ایرانی عازمینِ عمرہ سے زیادتی کرنے والی سعودی پولیس اہلکارگرفتار

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء) سعودی حکام نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران سے تعلق رکھنے والے دو کم عمر ”عمرہ زائرین“ کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کررہے ہیں۔سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کی جانب سے وزارتِ داخلہ کا بیان سامنے آیا ہے جس کے مطابق جدہ ایئرپورٹ پر ”ایران سے تعلق کم عمرلڑکوں کے ساتھ زیادتی کا ارتکاب کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزمان کو تحقیقات اور دیگر قانونی ضابطے پورا کرنے کے لئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے اور تہران کے سفیر کو اس ساری کاروائی سے آگاہ کردیا ہے۔یہ واقع عین اس موقع پر پیش آیا ہے جب سعودی عرب اور ایران کے درمیان یمن کے موضوع پر تلخی عروج پر ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز پیش آنے والے اس واقعے کے ردعمل میں ایران نے سعودی عرب سے شدید احتجاج کرتے ہوئے عمرہ پروازایں بند کردی تھیں اور سعودی عرب سے واقعے کے ذمے داروں کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ایران سے ہر سال 5 لاکھ سے زائد زائرین عمرے کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :