غیر قانونی غیر ملکیوں کے مکمل انخلاء ملکی سلامتی اور تحفظ کیلئے دینی مدارس کے مکمل کوائف رجسٹریشن اور قانون کرایہ داری پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں گے‘شہری کسی بھی شخص کو مکان‘ دوکان کوکرایہ پر دینے کے بعد اندر 4ایام اپنے تھانہ میں اطلاع دیں

اسسٹنٹ کمشنر میرپور راجہ قیصر اورنگزیب کا اجلاس سے خطاب

بدھ 15 اپریل 2015 18:33

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء) اسسٹنٹ کمشنر میرپور راجہ قیصر اورنگزیب نے کہا ہے کہ غیر قانونی غیر ملکیوں کے مکمل انخلاء ،ملکی سلامتی اور تحفظ کیلئے دینی مدارس کے مکمل کوائف رجسٹریشن اور قانون کرایہ داری پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں گے ۔

(جاری ہے)

شہری بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کریں کسی بھی شخص کو مکان، دوکان یا پلازہ کرایہ پر دینے کے فوری بعد اندر 4ایام اپنے تھانہ میں اطلاع دیں غیر ملکی افغانیوں کی دوبارہ واپسی کی فوری اطلاع دیں مدارس انتہائی قابل احترام والی جگہیں لیکن اپنے کوائف مکمل کر کے رجسٹریشن کا عمل یقینی بنائیں ان خیالات کااظہار انہوں نے تحصیل امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ممبران تحصیل کمیٹی چوہدری شوکت علی، چوہدری اختر حسین،محمد اسلم بٹ، چوہدری محمد نعیم، خالد چودھری، عمیر اصغر چوہدری،میر محمدصدیق، سائیں ذوالفقار علی، ریاست علی چوہدری، حاجی جاوید اکرم،چوہدری نذاکت حیات، چوہدری نوید رحمان، خواجہ طاہر محمود اور دیگر نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر راجہ قیصر اورنگزیب نے کہا کہ ملکی سلامتی کے پیش نظر کئے جانے والے اقدامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے اس وقت غیرملکی افغانیوں کی واپسی کا پہلا مرحلہ تکمیل پذیر ہے لیکن غیر ملکیوں کی دوبارہ واپس آنے کی اطلاعات ہیں اس کی شہری فوری طور پر پولیس اور انتظامیہ کو اطلاع دیں کارروائی کریں گے قانون کرایہ داری کا باضابطہ نفاذ ہو چکا تمام شہری کسی کو بھی مکان دوکان یا پلازہ کرایہ پر دینے کے 4روز کے اندر مقامی تھانہ میں اطلاع دینے کے پابندہوں گے جبکہ دینی مدراس بھی اپنا ریکارڈ اور اندراج کے علاوہ قانون کے عین مطابق اپنی رجسٹریشن مکمل کریں تاکہ ملک دشمنی عناصر جو کالی بھیڑوں کی شکل میں معاشرہ میں چھپ کر وار کرتے ہیں کا قلع قمع کیاجا سکے اجلاس کے اختتام پر ملکی سلامتی تعمیرو ترقی اور خیر و برکت کیلئے دعا کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :