بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار پر کا نونٹ جیسز اینڈ میری ہائی سکول کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ

بدھ 15 اپریل 2015 21:02

بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار پر کا نونٹ جیسز اینڈ میری ہائی ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء) ترجمان ضلعی انتظامیہ لا ہور نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے پانچ سال سے کم عمر سکول کے بچوں کو پو لیو قطرے پلانے سے انکار پر کا نونٹ جیسز اینڈ میری ہائی سکول کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے سکول پرنسپل کی بہن فلاس اور سکول مینجر کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی درخواست تھانہ ریس کورس میں دیدی ہے۔انہوں نے کہا کہ درخواست ڈی ڈی او( ہیلتھ )گلبرگ ٹا ؤن ڈاکٹر فیصل کی مدعیت میں دی گئی ہے۔ترجمان ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ سکول کی پرنسپل اور سکول مینجر نے سکول میں موجود 5سال سے کم عمر 60بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :