یو ایم ٹی کے100 سے ز ائد طلباء اور طالبات اور سول سروسز اکیڈمی کی زیر تربیت خاتون آفیسرز نے لا ہو رگیر یژ ن میں مصروف دن گزارا

بدھ 15 اپریل 2015 21:41

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء)یو نیو ر سٹی مینجمنٹ سائنسز اینڈٹیکنالوجی کے100 سے ز ائد طلباء اور طالبات اور سول سروسز اکیڈمی کی زیر تربیت خاتون آفیسرز نے لا ہو رگیر یژ ن میں مصروف دن گزارا۔ ایک رو زہ پر و گر ام کا مقصد سکیو ر ٹی سے متعلق آ گا ہی ، خو د اعتما دی اور جذبہ حب الو طنی کو مز ید ا جا گر کر نا اور پا ک فو ج کی د فا عی ذ مہ د ار یو ں اور پیشہ و را نہ صلا حیت کے با ر ے میں جاننا تھا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر طلبا ء و طا لبا ت کو پا ک فو ج کے جو انو ں کی پیشہ و را نہ مہا ر ت ،مستعدی اور سُبک رفتاری سے متعلق عملی مظا ہر ہ بھی دکھایا گیا جسے خوب سراہا گیا اور فو جی جو انو ں کی پیشہ و ار نہ مہا ر ت کو د ل کھو ل کر د اد د ی گئی ۔شرکاء کو پا ک فو ج کے ز یر استعما ل اسلحہ اور آ لا ت کی مختلف اقسا م کے با ر ے میں مفصل بر یفنگ بھی د ی گئی اور چھو ٹے ہتھیا رو ں کا استعما ل اور فا ئر بھی سکھا یا گیا ۔ پروگرام کے اختتام پر طلباء و طالبات نے قصور گنڈا سنگھ والا پا ک بھا ر ت چیک پوسٹ پر پرچم اتارے جانے کی پرجوش تقریب دیکھی ۔ جہاں پاکستان رینجرز کے جوانوں کی شاندار اور ولولہ انگیز پریڈ اور حاضرین کے پر جوش نعروں نے ان کا لہو گر ما یا۔