وہاڑی، وزیر اعلیٰ پنجاب اُردو انگلش تقریری مقابلے ، 50سے زائد طلباء وطالبات نے حصہ لیا

بدھ 15 اپریل 2015 21:41

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب اُردو انگلش تقریری مقابلے بوائز و گرلز منعقد ہوئے جس میں 50سے زائد طلباء وطالبات نے حصہ لیا ، انگلش تقریری مقابلہ میں سعیدہ نشبہ انعام طا لبہ گورنمنٹ ایم سی گرلز ہا ئی سکول نے پہلی ، اجالا لیا قت گورنمنٹ گرلز ہا ئی سکول ایچ بلا ک نے دوسری جبکہ مشعل عزیز پنجاب کا لجز نے تیسری ، بوائز میں شہرام ما جد پنجاب کالج نے پہلی، محمد مزمل حنیف گورنمنٹ ہا ئی سکول ٹھینگی نے دوسری ، ابرار حسین گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول43ڈبلیوبی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ،اُردو تقریری مقابلہ میں مریم ارشاد ،عائشہ علی حیدر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ایچ بلاک نے پہلی اور دوسری جبکہ صباء عزیز گورنمنٹ گرلز ہا ئی سکول 97ڈبلیوبی نے تیسری پو زیشن حاصل کی بوائز میں محمدعرفان گورنمنٹ ہائی سکول ٹھینگی ، اسد علی گورنمنٹ اسلامیہ ہا ئی سکول وہاڑی ، اویس قرنی گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول43ڈبلیوبی نے بالترتیب پہلی ، دوسری اور تیسری پو ز یشن حاصل کی ججز کے فرائض عنبر ریاض ، بشریٰ تبسم ، سعیدہ صغیر ، زبیدہ خانم ، ثریا افضل ، آسیہ نسیم، نذ یراحمد ساغر ، محمد اشرف ،محمد نا صر نے سرانجام دیئے مہمان خصوصی ڈی ای او سیکنڈری فوزیہ اعجا ز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے ترقی یا فتہ مشینی دور میں بھی تقریری اور موثر انداز میں بولنے کی اہمیت اپنی جگہ مسلمہ ہے حکو مت پنجاب نے وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کے ویژن کے مطابق ٹیلنٹ کی تلا ش کیلئے تقریری مقابلہ جات منعقد کررہی ہے جس کے نہ صرف معا شر ہ میں خوشگواراثرات مرتب ہونگے بلکہ نو جوانوں کی تعلیم و تربیت میں بھی بھر پور مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ نو جوان نسل کی موجو دہ مسائل کو مدِنظر رکھتے ہوئے جد ید تقاضوں کے مطابق تیاری اشد ضروری ہے کیو نکہ انہوں نے آنے والے وقت میں ملک وقوم کی با گ ڈور سنبھالنی ہے تقریب سے سینئر ہیڈ مسٹریس ایم سی گرلز ہا ئی سکول رضوانہ طاہر ، پرنسپل گورنمنٹ اسلامیہ ہا ئی سکول بشیر احمد چا چک ، اے ای او عبدالجبار ، یا سمین پا شا ، قاری محمد شفیق ، محمد ادریس بادل ،ڈسٹرکٹ سکاؤٹ سیکرٹری ملک محمد حنیف نے خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :