Live Updates

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کل جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے

muhammad ali محمد علی بدھ 15 اپریل 2015 21:49

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کل جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 اپریل 2015 ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کل جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے۔ تحریک انصاف کے ذرائع سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق عمران خان کل جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے جہاں ان کی جانب سے انتخابی دھاندلی سے متعلق شواہد پیش کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

عمران خان کے ہمراہ عبدالحفیظ پیرزادہ اور جہانگیر ترین بھی ہوں گے۔ عمران خان جوڈیشل کمیشن سے مبینہ انتخابی دھاندلی کے کرداروں جن میں سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری اور خلیل الرحمان رمدے شامل ہیں ان کو بلانے کا مطالبہ کریں گے۔ اس کے علاوہ عمران خان سابق چیف الیکشن کمیشنر فخرالدین جی ابراھیم کو بلانے کی درخواست بھی کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات