پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کے وفد کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران سے ملاقات

بدھ 15 اپریل 2015 22:10

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء) پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کے 15رکنی وفد نے ڈاکٹر حسن مبین عالم اور ڈاکٹر محبوب حسین کی قیادت میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران سے تفصیلی ملاقات کی اور اپنے منشور کے مطابق اساتذہ کے مطالبات پیش کئے ۔

(جاری ہے)

جن میں شام کی کلاسز کے معاوضہ جات ،رہائشی سہولیات میں اضافہ ،نئی وین کی فراہمی، ٹی ٹی ایس اساتذہ کے لیے پینشن کی سہولت وغیرہ شامل تھے۔ وائس چانسلر نے آسا کے وفد کو الیکشن میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور یونیورسٹی کے انتظامی افسران کو مطالبات پر ورکنگ پیپر تیار کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :