پاکستان اور روس کا مشترکہ فوجی مشقوں کے فروغ پر تعاون بڑھانے پر اتفاق ہو گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 15 اپریل 2015 22:10

پاکستان اور روس کا مشترکہ فوجی مشقوں کے فروغ پر تعاون بڑھانے پر اتفاق ..

ماسکو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 اپریل 2015 ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے ماسکو میں روسی ہم منصب سرگئی شوگو سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماوں کے مابین ملاقات میں دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر روسی وزیر دفاع کی جانب سے منشیات کی روک تھام ،بحری قزاقوں کی روک تھام اور دہشتگردی کے خلاف جنگ مٰیں پاکستان کی خدمات کو سراہا گیا۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے رہنماوَں کی جانب سے دونوں ممالک کے مابین دفاعی شعبے میں فوج کے تربیتی کے حوالے سے تعاون پر بھی آمادگی ظاہر کی گئی۔

متعلقہ عنوان :