پاکستان کے حق میں جھنڈے لہرانے پر سرینگر پولیس نے حریت راہنما مسرت عالم کو پھر گرفتار کرلیا

بدھ 15 اپریل 2015 22:16

پاکستان کے حق میں جھنڈے لہرانے پر سرینگر پولیس نے حریت راہنما مسرت ..

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء) پاکستان کے حق میں جھنڈے لہرانے پر سرینگر پولیس نے حریت راہنما مسرت عالم کو پھر گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو کشمیری حریت راہنما مسرت عالم کی رہائی پر سرینگر میں مسرت عالم اور سید علی گیلانی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی، جس میں ہزاروں افراد شریک تھے۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اٹھا رکھے تھے اور پاکستان زندہ باد اور بھارت مردہ باد کے نعرے لگائے جس پر بھارتی حکومت اور میڈیا آگ بگولہ ہو گیا اور حریت راہنما مسرت عالم کے خلاف پاکستانی پرچم لہرانے پر مقدمہ درج کر کے انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا