جماعت اسلامی پاکستان نے جوڈیشل کمیشن کے سامنے 2013ء کے انتخابات میں دھاندلی کے ثبوت پیش کرنے کیلئے اعلیٰ سطحی وفد تشکیل دیدیا

بدھ 15 اپریل 2015 23:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء) جماعت اسلامی پاکستان نے انتخابات میں دھاندلی کو روکنے اور انتخابی نظام کو شفاف و بااعتماد بنانے کیلئے جوڈیشل کمیشن کو تجاویز دینے اور 2013ء کے انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کے ثبوت پیش کرنے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی وفد تشکیل دیدیا ۔

(جاری ہے)

وفد میں نائب امراء میاں محمد اسلم،اسد اللہ بھٹو ایڈووکیٹ ،سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ،سابق امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی اور امیر جماعت اسلامی حلقہ قبائل ہارون الرشید شامل ہیں جبکہ توفیق آصف ایڈووکیٹ ،جسٹس (ر) حافظ عبدالرحمن انصاری اور سیف اللہ گوندل سمیت سینئر وکلاء کا ایک پینل وفد کی قانونی معاونت کرے گا۔

متعلقہ عنوان :