حکومت کاچینی انجینئرزکی سکیورٹی کیلئے خصوصی فورس بنانے کافیصلہ

بدھ 15 اپریل 2015 23:06

حکومت کاچینی انجینئرزکی سکیورٹی کیلئے خصوصی فورس بنانے کافیصلہ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء)وفاقی حکومت نے پاک چین راہداری پر کام کرنے والے چینی انجینئرز کی سکیورٹی کے لئے خصوصی فورس کے قیام کا فیصلہ کیاہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چینی انجینئرز کی حفاظت کے لئے بنائی گئی فورس کو اسپیشل پروٹیکشن فورس کا نام دیا گیا ہے۔پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ کی طرز پر بنائی گئی فورس 2000 اہلکاروں پر مشتمل ہو گی جس کے لئے رینجرز اور ایف سی کے اہلکاروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔اسپیشل پروٹیکشن فورس چینی انجینئرزکو24گھنٹے سکیورٹی فراہم کرے گی ۔