نوشکی ، انتظامیہ کے جانب سے گھروں کو مسمار کرنے کیخلاف بلوچستان نیشنل پارٹی کا17اپریل کو شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان

بدھ 15 اپریل 2015 23:06

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء) نوشکی کے علاقہ جمال آباد میں انتظامیہ کے جانب سے گھروں کو مسمار کرنے کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی نوشکی نے بروز جمعہ 17اپریل کو شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا،بی این پی نوشکی کے ضلعی صدر نذیر بلوچ نے انتظامیہ کے جانب سے گھروں کو مسمارکرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ انتظامیہ نے محض اپنے کمیشن کے حصول کے لئے قانونی اور سالوں سے تعمیر کئے گئے گھروں کو مسمار کرکے چادر وچاردیواری کی مکمل پامالی کی ہے ،جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ،انہوں نے کہاکہ انتظامیہ خود لینڈ مافیا سے ملی ہوئی ہے اور سب کچھ ملی بھگت کے زریعے کیا جارہاہے اور غریبوں کے سروں سے سایہ بھی اٹھا دیاگیاہے جو ہرگز قابل قبول نہیں ہے ،انتظامیہ کے غیر قانونی کاروائی کے خلاف بی این پی کے زیر اہتمام بروز جمعہ نوشکی میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی جائے گی ،علاقہ کی تاجر برادری کلی جمال آباد کے مکینوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کے تحت بروز جمعہ اپنی تمام دکانیں مکمل بند رکھیں اور انتظامیہ سے اپنے بھرپور نفرت کا اظہارکریں۔

متعلقہ عنوان :