اسلا م آباد : انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس شروع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 16 اپریل 2015 13:29

اسلا م آباد : انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کا ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 16 اپریل 2015ء):2013 ء کے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمشین کا پہلا اجلاس شروع ہو چکا ہے، چیف جسٹس پاکستان ناصر الملک کی سر براہی میں 3 ججز پر مشتمل بنچ کاروائی کرے گا جبکہ جوڈیشل کمیشن نے کے کے آغا کو جوڈیشل کمیشن کا معاون مقرر کر دیا ہے. جوڈیشل کمیش کی کاروائی سپریم کورٹ کے کمرہ عدالت نمبر 1 میں کی جا رہی ہے.

چیف جسٹس ناصر الملک کا کہنا ہے کہ 21 سیاسی جماعتوں نے شواہد اور گذارشات کمیشن میں جمع کروائے ہیں جبکہ 47 شخصیات نے کمیشن سے رجوع کیا ہے.

(جاری ہے)

چیف جسٹس پاکستان کا کہنا ہے کہ یہ ایک منفرد اور مخصوص نوعیت کا کمیشن ہے ، پہلے کمیشن کے قواعدو ضوابط اور اصولوں کو وضع کیا جائے گا، جبکہ کمیشن اپنے ٹی او آرز کے دائرہ کار میں رہ کر کاروائی کرے گی.

ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے سیاسی جماعتوں کی گذارشات کا جائزہ لیا جائے گا، کمیشن میں محض سیاسی جماعتیں ہی آ سکتی ہیں لیکن کاروائی کے دوران کسی بھی سیاسی رہنما کی میڈیا سے گفتگو پر پابندی عائد ہو گی. سیاسی جماعتوں کی گذارشات کے بعد انفرادی درخواستوں کا جائزہ لیا جائے گا. لطیف کھوسہ، عمران خان اور لیاقت بلوچ سمیت دیگر سیاسی رہنما جوڈیشل کمیشن کے رو برو پیش ہو گئے ہیں.