ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کٹھ پتلی انتظامیہ سے کشمیری طالبعلم کے قتل کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ

جمعرات 16 اپریل 2015 18:28

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء) انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ سے ترال میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے 24سالہ کشمیری طالبعلم خالد مظفر کے قتل کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے پروگرام ڈائریکٹر شمیر بابونے نئی دہلی میں جاری بیان میں خالد مظفر کے والد مظفر وانی کے حوالے سے کہاہے کہ خالد کو ایک جعلی مقابلے میں قتل کیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ کٹھ پتلی انتظامیہ کو اس سلسلے میں غیر جانبدارانہ ، شفاف اور فوری تحقیقا ت کرنی چاہیے کہ آیا خالد مظفر کو ماورائے عدالت تو قتل نہیں کیا گیا۔ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم کے پروگرام ڈائریکٹر نے کہاکہ انتظامیہ کو خالد مظفر کے اہلخانہ کے اس دعوے کا بھی جائزہ لینا چاہیے کہ اسے ایک جعلی مقابلے میں قتل کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :